بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بابر نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ یہ اننگز صرف 36 گیندوں پر مکمل ہوئی، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔…