جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور طبی سہولیات سے متعلق اہم بیان دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو گزشتہ روز شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز…