بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے سرکاری دورے کے دوران منامہ میں بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر بادشاہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو…